اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میں عمران خان کی سلامتی غیر معمولی خطرات کی زد میں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہر شہری کی طرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمے داری ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شریفوں نے جاتی امراء محل کی حفاظت پر عوام کے 364 ملین روپے اڑائے اور کم و بیش 3 ہزار اہلکار اس کی حفاظت پر لگائے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپنی مدتِ اقتدار کے دوران عمران خان اپنی رہائش گاہ پر مقیم رہے، انہوں نے اپنے گھر کے گرد حفاظتی دیوار تک خود بنوائی۔پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِداخلہ عمران خان کی سیکیورٹی کے اخراجات اور 266 اہلکاروں کی تفصیلات مہیا کریں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...