اسلام آباد (این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ریجنل ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان کا بیحد افسوس کیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المندھاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بھر پور سپورٹ جاری رکھیں گے۔وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے اس موقع پر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے عالمی ادارہ صحت کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سیلاب نے بڑی تباہی پھیلائی ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں صحت کے نظام کو شدید دھچکا لگا ہے، سیلاب نے جو تباہی مچائی حکومت اکیلے اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بنیادی مراکز اور ریجنل مراکز صحت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، فی الوقت ہمارا فوکس ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر ہے۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...