اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ترکیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اقدام دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کامظہر ہے، سیلاب اور بارشوں سے جتنی تباہی ہوئی اتنی اپنی زندگی میں نہیں دیکھی، دوست ممالک کی مدد سے اس کامقابلہ کریں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم نے سیلاب زدگان سے اظہاریکجہتی کے لئے آئے ہوئے ترکیہ کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے بروقت امداد پر ترکیہ کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر ترکیہ کے وفد نے آفت زدہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو کی قیادت میں ترکیہ کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ترکیہ کی حکومت اور عوام کی تعزیت اور یکجہتی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔سلیمان سوئیلو نے ملک کے تمام حصوں بالخصوص بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں تباہ کن طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے ریسکیو اور ریلیف اور تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی بھرپور امدادی کارروائیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فی متاثرہ خاندان 25000 روپے کی ہنگامی رقم کی فراہمی پر حکومت کو سراہا۔ انہوں نے اس نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام کو مستقل بنیادوں پر چلانے کیلئے بھرپور مدد فراہم کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جا سکے اور سیلاب کے بعد سماجی سطح پر متوقع نقصان سے بچا جا سکے۔ سلیمان سوئیلو نے ترک حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں مالی تعاون کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تباہ کن قدرتی آفت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے لیے ہمدردی کے جذبات اور حمایت پر ترک قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مفرد اہمیت حاصل ہے ،وہ ہمارا دوست اور برادر ملک ہے۔27 اگست کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مجھے فون کرکے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت وہمدرتی کااظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کایقین دلایا ۔ ہم ترکیہ کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ ترکیہ کے کاروباری طبقہ اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی امدادی سامان موصول ہوا ہے،بروقت امداد پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ترک صدر سے ٹیلیفون کال کے فوری بعد امداد سامان لے کر ترکیہ سے جہاں پاکستان پہنچنا شروع ہوئے، دو ٹرینیں بھی سامان لے کرآرہی ہیں۔انہوں نے ہمیں خیمے ، ادویات، خوراک سمیت دیگر سامان دیا جو ہم متاثرین میں تقسیم کررہے ہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...