راجن پور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے روجھان میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے تاہم سیلاب سے کتنا نقصان ہوا ؟ یہ ڈیٹا اکٹھا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو نقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کرنا چاہیے،ہزاروں ایکڑ زمین اس وقت پانی میں ڈوبی ہوئی ہے اور سیلاب متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ ہر جگہ سیلاب سے متاثر ہے اور سیلاب ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے اس لیے مل کر ہی مشکل سے نمٹیں گے، ہمیں ڈیموں کی ضرورت ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھر دانیاں فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے نمائندوں سے کہتا ہوں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جائیں کیونکہ اس وقت سیلاب متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...