اسلام آباد (این این آئی)وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو شعور نہیں وہ سیکیورٹی اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اب یہ لاڈلا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر اپنے پسندیدہ آرمی چیف لگا کر مراعات لینے کا الزام لگا رہا ہے، وہ اداروں کو متنازع بنا کر ہمیں غداری کے سرٹیفکیٹ دے رہا ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان دو سال تک مخالفین کو جیل میں رکھنے کے بعد بھی مخلوط حکومت کے خلاف درج مقدمات میں سے ایک بھی ثابت نہیں کر سکے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...