ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے مزید 11 افراد جاں بحق ، تعداد 1325ہوگئی

0
250

اسلام آباد (این این آئی)بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں مزید 11 افراد جاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں سیلا ب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 325 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں مجموعی 522 افراد جاں بحق ہوئے ،بلوچستان 260 اور پنجاب میں 189 افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان 22 اورآزاد کشمیر میں 42 افرادجاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں اب تک زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 703 ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 5735 کلو میٹر سڑک بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ،سندھ میں بارشوں اور سیلا ب سے 2500کلو میٹر سڑک کو نقصان پہنچا،بلوچستان میں بارشوں اور سیلا ب سے 1500کلو میٹر سڑک کو نقصان پہنچا،ملک بھر میں 7 لاکھ 50 ہزار 481 مویشیوں کو نقصان پہنچا،ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے تاحال متاثر ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔