اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم آج یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے شہدا اور غازیوں کوسلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت کیخلاف مادر وطن کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے،آج ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اسی جذبہ کی ضرورت ہے۔منگل کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر اپنی جغرافیائی سالمیت کے خلاف کے خلاف بھارتی جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخی سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہوتے ہوئے ہمیں آج 1965 کے جذبے کی ضرورت ہے۔ قوم کااتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ مسلح افواج اور عوام کے اتحاد کے رشتے کوتوڑنے کاارادہ کرنے والا پاکستان کادوست نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئیں قوم کے اتحاد کے اس رشتے کو مضبوط بنائیں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...