لندن (این این آئی )برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ کو استعفا پیش کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈ روانگی سے قبل ڈائوننگ اسٹریٹ میں الوداعی خطاب کیا۔بورس جانسن نے خطاب میں کہا کہ نئی وزیراعظم لزٹرس کو میری حمایت حاصل رہے گی،میں نے بوسٹر راکٹ کی طرح اپنا کام مکمل کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ میری حکومت نیبریگزٹ کاعمل مکمل کیا، یورپ بھرکی نسبت برطانیہ میں کورونا کی تیزی سے ویکسین لگی، یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران پیدا کرکے روسی صدر پیوٹن ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے، ٹوری حکومت عوام کو اس بحران سے نکال لے گی۔واضح رہے کہ اسکینڈلز سامنے آنے پر اپنی جماعت کے مطالبے پر بورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز لِز ٹرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیاگیا ، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...