لاہور( این این آئی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن پاک فوج کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔آج وطن عزیزکی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے قوم کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔پاک فوج کے شہیدوں نے اپنے پاک خون سے اس ملک کی تاریخ لکھی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پاک فوج کے جام شہادت نوش کرنے والے عظیم سپوتوں کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے وطن عزیزکی خاطر ہمیشہ اپنے سینوں پرگولیاں کھائی ہیں۔آج ملک سیلاب کی ہولناک تباہ کاریوں کاشکارہے۔ہرمشکل وقت میں قوم نے بڑھ چڑھ کرساتھ دیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمارے سپاہیوں نے6ستمبر1965میں دشمنوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملادئیے۔آج کے دن ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاک فوج کا ہر جوان وطن عزیزکی خاطر قربانی کاجذبہ رکھتاہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...