کراچی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد بن عبید الزابی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورہ کیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد بن عبید الزابی نے اس حوالے سے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کی ہے۔امارات کے قونصل جنرل برائے کراچی بخیت عتیق الرومیتی اور ہلالِ احمر یو اے ای کے سربراہ حمود الجونیبی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی جانب سے صوبے بھر کے متاثرینِ سیلاب کے لیے بھرپور امداد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ملاقات کے بعد امارات کے سفیر اور ٹیم کے ارکان سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے پر روانہ ہو گئے۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے ہمراہ فضائی دورے پر گئے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...