کراچی(این این آئی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہدا اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں شہدا اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔سربراہ پاک بحریہ نے کہاکہ یہ دن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے۔ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکست فاش دی، یہ دن شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔نیول چیف نے زور دیا کہ پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی ہرممکن مدد کے لیے کوشاں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آج پاک بحریہ کے تمام آفیسرز، جوان اور سویلینز ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...