اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی سے ایوانِ صدر میں گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال ، گلگت بلتستان میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو گئی ۔منگل کو ہونے والی ملاقات میں بلتستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی مستقل تعیناتی پر بھی بات چیت کی گئی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ یونیورسٹی گلگت بلتستان کے لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی کو درپیش مْشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، سیلاب نے ملک کے تمام حصوں کو متاثر کیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز ہوئی ، گلگت بلتستان کا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خصوصی طور پر متاثر ہوا۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور معدنیات کے شعبوں میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...