واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدراتی انتخابات میں شکست کے باوجود دعوی کیا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات جیت گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ دعوی اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کیا۔امریکی صدر ے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں امریکی صدارتی انتخابات جیت گیا ہوں۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کا بالواسطہ اعتراف کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جوبائیڈن الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے جیتے ہیں، الیکشن مبصرین کو ووٹنگ کا عمل دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں 1994میں الیکشن فراڈ سے متعلق شائع خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلکل یہ ہی ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔ٹرمپ نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ امریکی جج نے بہت ہمت کی تھی۔شائع خبر میں بتایا گیا تھا کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں جج نیفیصلے میں ڈیموکریٹک کامیاب امیدوار ولیم جی اسٹنسن کو لوزر قرار دیا تھا۔بتایا گیا کہ فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کلیرنس سی نیوکومر نے ڈیموکریٹ امیدوار ولیم جی اسٹنسن کو الیکشن فراڈ میں ملوث قراردیا تھا
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...