لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹوں کو گرفتارکرلیاگیا جبکہ منشا بم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ، آٹو میٹک گنز اور پسٹلز برآمدکرلئے گئے جبکہ گاڑیاںبھی قبضہ میںلے لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اتوار کے روز کھلی کچہری کاانعقاد کیاتھا جس میں سائلین کی جانب سے زیادہ شکایات قبضہ مافیاکیخلاف تھیں ،سب سے زیادہ شکایات قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم کیخلاف تھیں۔ سی سی پی او کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشا بم کے چاروں بیٹوں عامر منشا،عاصم منشا،طارق منشا اور فیصل منشا کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس نے ملزموں کی گاڑیاں اورجدید اسلحہ قبضہ میں لے لیاجبکہ منشا بم خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کاکہناہے کہ منشا بم کیخلاف77 مقدمات درج ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...