لاہور( این این آئی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ہمارے سمیت ہر جماعت کے ساتھ رابطے میں ہیں اوروہ عمران خان کے ڈوبنے کے ذمہ دار ہیں،عمران خان کے پاک فوج کے خلاف بیان کی وجہ سے عوام نے ان کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، ایسے بیان تو کبھی پاک فوج کے خلاف بھارت نے نہیں دیئے۔عمران خان کا ریاست اور فوج مخالف بیانیہ صرف اپنی چوری بچانے کیلئے ہے، انہیں یہودیوں اور بھارتیوں نے فارن فنڈنگ میں رقم بھیجی، وہ کیوں عمران خان کو فارن فنڈز بھیج رہے ہیں؟،وزیراعلی پنجاب نے سیلاب متاثرین کو جو چیک دیئے وہ کیش نہیں ہوئے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی پھیلا رکھی ہے ،حالیہ سیلاب بدترین قدرتی آفت ہے جس سے 3 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ،وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہے ،سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پنجاب حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی ،وزرا ء اور مشیر گاڑیوں پر جھنڈے لگا کر پھر رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبے منظور کروا رہے ہیں لیکن وہ متاثرہ علاقوں میں کہیں نظر نہیں آ رہے ،یہ لوگ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی امداد روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنے ہر جلسے پر 25 سے 30 کروڑ روپے خرچ کر رہے ہیں ،ان جلسوں کو ریاست پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے کیا ،کیا یہ پیسے سیلاب متاثرین کے لئے استعمال نہیں ہو سکتے ،ہم پنجاب میں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی سیلاب متاثرین کی امداد کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے خدمت کر رہے ہیں ،یہ سیلاب پنجاب حکومت کو بھی بہا کر لے جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاک فوج کے خلاف جو بیانیہ اپنایا ایسا تو بھارت نے بھی کبھی بنانے کی جرات نہیں کی ،ان کے جلسے اب ناکام ہونا شروع ہو گئے ہیں ،جہلم اور پشاور کے ناکام جلسے ہوئے ،ان کے اپنے ترجمان وضاحتیں دے رہے ہیں کہ سیلاب کی وجہ سے لوگ جلسوں میں نہیں آ رہے ،پاک فوج مخالف بیانیے کا مقصد اپنی چوری بچانا ہے ،بھارتیوں اور یہودیوں سے فارن فنڈنگ کا مقصد سمجھ آیا ہے کہ ریاست مخالف اور فوج مخالف بیانیے کو پروان چڑھایا جائے ،یہ سیاست چمکانے کا ایک ذریعہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم فاشسٹ لوگ نہیں ہیں ،میری فیملی کے ساتھ ہلڑ بازی کی گئی لیکن میں نے پولیس کونوجوانوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ہر جماعت میں رابطے ہیں اور ہماری جماعت میں بھی ان کے رابطے ہیں ،یہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان کو غلط مشورے دیتے ہیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...