واشنگٹن(این این آئی)سعودی عرب کی شاہی سعودی فضائیہ کے چھ F-15SA ٹائفون اور F-15C لڑاکا طیاروں نے امریکی فضائیہ کے B-52 اسٹریٹجک بمبار طیارے کو مملکت کی فضائی حدود سے گزر نے میں سکیورٹی فراہم کی اور اس کے آس پاس پرواز کی۔یہ پیش رفت خطے کی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے دونوں فضائی افواج کے درمیان جوائنٹ ایکشن کا حصہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران سعودی مسلح افواج اور امریکی میرین کور نے لاجسٹک مشق “الغضب العارم” کی۔ ان مشقوں کا انعقاد سعودی عرب کی میزبانی میں کیا گیا۔مشقوں میں فوج کی موومنٹ، تعیناتی اور لاجسٹک آپریشنز کے بارے میں بہت سے مفروضوں اور مشقوں کا نفاذ کیا گیا۔اس کے علاوہ ان مشقوں میں مواصلات، طب، فیلڈ میڈیسن، اور جان بچانے والی جنگی مشقوں کے لیے تربیتی مفروضوں،آتشیں گولہ بارود اور سپلائی کے ساتھ شوٹنگ کے علاوہ انخلا کی کارروائیوں کے تجربات کیے گئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...