ممبئی (این این آئی)بھارت کے ٹیلی ویژن شو کپل شرما کے اہم کردار نے نئے سیزن میں واپس نہ آنے کی وجہ بتادی۔ کپل شرما اپنے شو کے تیسرے سیزن کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں جس کی خود وہ بھی تصدیق کرچکے ہیں، تاہم اس نئے سیزن میں چندو چائے والا (چندن پربھاکر) مداحوں کو نظر نہیں آئیں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران جب چندن پربھاکر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ شو کے نئے سیزن میں اسکرین پر مداحوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کپل شرما شو کے نئے سیزن کا حصہ نہیں ہوں گا جبکہ اس میں شامل نہ ہونے کی کوئی خاص وجہ بھی نہیں ہے۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف کام سے کچھ عرصے کے لیے بریک لینا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ چندن نے لافٹر چیلنج سے 2007 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ یہ جیت تو نہ سکے، لیکن مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں ضرور کامیاب ہوئے۔ کپل شرما شو میں کردار حوالدار ہرپال سنگھ، جھنڈا سنگھ، راجو اور چندو چائے والا کے ناموں سے انہیں زیادہ جانا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...