لندن(این این آئی)70برس سے زائد عرصے تک اقتدار میں رہنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے موقع پر شاہی خاندان کے پاکستانی مداحوں کو شہزادی ڈیانا کی یاد ستانے لگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اس وقت ڈیانا کے نام کا ہیش ٹیگ پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔لیڈی ڈیانا اپنی وفات کے 25 برسوں بعد بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں، شاہی خاندان سے متعلق کسی بھی قسم کی خبر سنتے ہوئے عوام کے ذہنوں میں لیڈی ڈیانا کا خیال نہ گزرے ایسا ہو نہیں سکتا۔ملکہ کے انتقال کے بعد ان کی بہو، لیڈی ڈیانا کی نایاب، یادگار تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں اور ساتھ میں انٹرنیٹ صارفین اپنے جذبات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر لیڈی ڈیانا کا موازنہ پرنس چارلس (کنگ چارلس تھری)کی اہلیہ، کمیلا پارکر سے بھی کیا جا رہا ہے۔ٹوئٹر صارفین کے مطابق ملکہ الزبتھ کے بعد ملکہ کا لقب صرف ڈیانا پر جچتا ہے، کمیلا پارکر نے یہ لقب ڈیانا سے چھینا ہے جو کمیلا پر جچ بھی نہیں رہا۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...