معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی دکھائی دے رہی ہے، اسد عمر

0
176

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی دکھائی دے رہی ہے۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹو سیلز میں 54 فیصد کمی ہوئی،معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ روپیہ ایک بار پھر دباؤ میں ہے اور آئی ایم ایف کے پیسے آنے کے بعد بھی تیزی سے گر رہا ہے،روپیہ آج ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 5 روپے گر گیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی، معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی، روپے کی گراوٹ اور ملک کے تمام پاور اسٹرکچرز کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ عمران خان کی کس تقریر میں کون سے الفاظ استعمال کیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ کوئی بھی اسٹیئرنگ وہیل پر نہیں ہے کیونکہ ملک حادثے کی طرف بڑھ رہا ہے۔