اسلام آباد (این این آئی)پاک سرزمین کے دفاع کو دشمن کیلئے ناقابل تسخیر بنانے والی افواج پاکستان اور شیر قوم کے درمیان تفریق اور تقسیم پیدا کرنے کی منفی سیاست کرنے والوں کے عزائم وطن پر قربان ہونے والے چوہدری اکثر شہید جیسے جنگ 65 کے شہیدوں کے وارث اور محب وطن عوام ملکر ناکام بنادینگے ،آج کے پاکستان کو باہر سے نہیں اندر کے دشمن سے زیادہ خطرات لاحق ہیں ،جنرل حمید گل کے نظریات اور افکار پر عمل پیرا ہوکر افواج اور عوام کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کرنے والے ملک دشمنوں کو دندان شکن جواب دے کر انکی چالوں کو رول بیک کیا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک جواناں پاکستان کے سربراہ عبداللہ حمید گل ،سرور شہید نشان حیدر کے پوتے میجر عدیل سرور ، بریگیڈئیر سید فواد گیلانی کرنل احسن جہانگیر،قاری اعظم مدنی،اختر بزمی حافظ اسد،حافظ محی الدین،فاطمہ صفدر،قاری شیراز مجتبیٰ ،عمیر صفدر سمیت دیگر مقررین نے 65 کی جنگ میں چونڈہ کے محاذ پر وطن پر قربان ہونے والے پاک فوج کے مایہ ناز جوان چوہدری اکثر شہید کی 57 ویں برسی سے خطاب کے دوران کیا ۔شہید کے صاحبزادے چوہدری محمد صفدر نے فلسفہ شہادت کے اوراق چاک کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ملک اور قوم کی سلامتی ضامن ہیں پوری قوم اپنی شیر دل افواج کے شانہ بشانہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدان آپس کی تفریق اور تقسیم کی آڑ میں اپنی افواج اور سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی روش ترک کرئے قوم ایسی منفی سیاست کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے گئی ،انھوں نے جنگ 65 کے شہیدوں پر عقیدت اور احترام کے پھول نچھاور کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کے رتبے پر سرفراز ہونے والے چوہدری حمد اکثر شہید جیسے فوجی جوانوں اور افسران کہ لازوال قربانیوں کی بدولت ہی پاک سرزمین کا دفاع دشمن کیلئے ناقابل تسخیر بنا ہے اور ہم اپنے شہیدوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں ۔مہمان خصوصی کے طور پر اپنے صدارتی خطاب میں تحریک جواناں پاکستان کے سربراہ عبداللہ حمید گل نے کہا کہ پاکستان تاقیامت قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور اس ملک اور اسکی شیر دل قوم کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کے عزائم ناکام ہونگے، چویدری اکثرشہید جیسے افواج پاکستان کے شہیدوں کے ورثاء اور عظیم قوم باہمی تعاون اور اشتراک عمل سے ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادینگے۔ انھوں نے کہاکہ بعض عناصر پاکستان کی منفی تصویر پیش کرکے وطن عزیز کی بے توقیری کا باعث بن رہے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...