نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ڈیم کا پانی اترنے پر 600 سال قدیم ایک مسجد اپنی اصلی حالت میں ابھر آئی ہے جو 30 سال قبل ڈیم بننے کی وجہ سے زیر آب آگئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نواڈا میں 30 سال قبل ایک مسجد ڈیم کے پانی میں ڈوب گئی تھی، پانی سوکھنے پر مسجد اپنی صحیح سلامت حالت میں واپس ابھر آئی ہے جسے دیکھنے کے لیے سیکڑوں افراد کا تانتا بندھ گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مسجد 1985 میں ڈیم کی تعمیر کے بعد زیر آب آگئی تھی، اس 30 فٹ بلند مسجد کے خوبصورت گنبد تاحال اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مسجد کا نام نوری مسجد ہے جسے علاقہ مکینوں کی جانب سے 600 سال قدیم بتایا جا رہا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق اس مسجد کی عمر تقریبا 120 سال ہو سکتی ہے۔اس مسجد کے نمودار ہونے پر مقامی مسلمان خوشگوار حیرت اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں اور یہاں آ کر تکبیر اور اذان بلند کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...