ملکہ کو شوہر فلپ ، والد جارج ششم ، بہن شہزادی مارگریٹ کیساتھ دفن کیاجائیگا

0
199

لندن(این این آئی )اس خبر کے ساتھ شائع کردہ مرکزی تصویر ملکہ الزبتھ دوم کی وفات سے قبل ایک عام تصویر تھی۔ لیکن جمعرات 8 ستمبر کو ان کی وفات کے بعد یہ تصویر خاص اہمیت اختیار کر گئی ہے۔یہ تصویر یقینی طور پر فروری 1952 سے قبل کی ہے اس میں ملکہ الزبتھ دوم نو عمری میں ہیں۔ ملکہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہیں جو اس طویل عرصے میں اس کے سب سے پیارے رہے اور پھر ملکہ سے پہلے ہی یکے بعد دیگرے دنیا سے رخصت ہوتے گئے۔بائیں جانب سے ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپ اور ان کے والد جارج ششم کھڑے ہیں۔ ان کی والدہ ملکہ الزبتھ اور ان کی بہن شہزادی مارگریٹ موجود ہیں۔ یہ وہ چار افراد ہیں دس روز میں ملکہ الزبتھ دوم کی قبر بھی ان چاروں کی آخری آرام گاہوں کے ساتھ بنائی جائے گی۔ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 18 ستمبر کو طے کی گئی ہیں۔ صبح گیارہ بجے بگ بینگ کی گھنٹی بجا کر ان کی آخری رسومات کے آعاز کا اعلان کیا جائے گا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کو مقامی ذرائع ابلاغ سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی تدفین کا فیصلہ کنگ جارج ششم چرچ کی لابی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ یادگار سینٹ جارج چرچ کا حصہ ہے۔ یہ لندن سے 36 کلومیٹر کے فاصلہ پر جنوبی انگلینڈ کے بارکشائر کے دیہی علاقوں میں ہے۔