ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل اور سپر سٹار سلمان خان کی ایک دوسرے سے گہری دوستی ہے۔دونوں اداکار پہلی بار بگ باس 13کے سیٹ پر ملے تھے، شو ختم ہوگیا لیکن ان کا گہرا رشتہ قائم ہے۔کینیڈا کے ایک ایف ایم سے بات کرتے ہوئے شہناز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سلمان خان سے زندگی کے بہت سے معاملات سیکھے ہیں۔شہناز گل نے کہا کہ سب سے اہم بات جو میں نے ان سے سیکھی وہ یہ ہے کہ ہمیں زندگی میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے چاہے کچھ بھی ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے مجھے بتایا کہ میں زندگی میں سخت محنت کرکے بہت آگے تک جاسکتی ہوں، وہ میری بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔شہناز نے کہا کہ جب آپ اکیلے رہتے ہیں اور آپ کا تعلق ایک چھوٹے شہر سے ہو، تو آپ آگے بڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو آگے بڑھنے سے رکنا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ارد گرد موجود لوگوں سے سیکھتی ہوں، آگے بڑھتی ہوں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...