بیجنگ (این این آئی) “بہت سارے اساتذہ نے مجھے سکھایا ہے، اور مجھے وہ سب ابھی تک یاد ہیں،انہوں نے مجھے علم اور انسانیت کے اصول سکھائے ہیں اور مجھے بے انتہا فائدہ پہنچایا ہے۔یہ بات چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ نے ایک باراپنے اساتذہ کے لیے شکرگزاری کے اظہار کیلئے کہی تھی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کی رپورٹ کے مطا بق شی جن پنگ کے دل میں تعلیم ہمیشہ ترقی کے لیے ترجیح رہی ہے۔ 2022 میں اڑتیسویں چینی یوم اساتذہ کے موقع پر، آئیے مل کر ”شی جن پھنگ اور اپنے اساتذہ کی کہانی”کا جائزہ لیں۔شی جن پھنگ نے اپنی ابتدائی اور جونئیر ہائی سکول کی تعلیم بیجنگ با ائی اسکول میں حاصل کی۔اس کے بعد وہ ہمیشہ اپنے اساتذہ سے ملنے کے لئے وقت نکالتے رہے۔1999 میں ، ریٹائرڈ استانی چھن چھو اینگ نے شی جن پھنگ کو اپنی نئی کتاب بھیجی۔اس وقت شی جن پھنگ فو جیان کے قائم مقام گورنر تھے پھر بھی انہوں نے فوری طور پر اپنی استانی کو جوابی خط بھیجا۔ جس طرح ان کے ایک اور استاد چھن زونگ ہان کہتے ہیںکہ ”ان برسوں کے دوران ، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑا کہ شی جن پھنگ کس عہدے پر فائز ہیں ، انہوں نے ہمیشہ اپنے اساتذہ کو یا د رکھا ہے”۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...