لاہور( این این آئی)سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے اور وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے مزید 13 بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔ خصوصی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس پر سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔تحریری حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہباز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔درخواست کے مطابق شہباز شریف متعدد اہم امور میں مصروف عمل ہیں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔عدالت میں ملزم سلمان شہباز کے اکاوئنٹس کو ڈی فریز کرنے کے لیے درخواست دی گئی۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان شہباز کے اکائونٹس منجمدہونے سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں۔ تحریری حکم نامے میں سلیمان شہباز کے اکائونٹس منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے العربیہ اور رمضان شوگر ملز کے اکاونٹس منجمد کئے جائیں۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے چنیوٹ پاور، شریف فیڈ، اور یونی ٹاس سٹیل کے اکائنٹس بھی منجمد کئے جائیں۔فاضل جج نے تحریری حکم میں کہا کہ بینکوں کو اشتہاری ملزمان کے اکائونٹس منجمد کرنے کا واضح حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم سے متعلق تفتیشی افسر نے بھی بینک کو آگاہ کیا تھا۔آگاہ کیے جانے کے باوجود بینکوں کے افسران عدالتی حکم پرعملدر آمد میں ناکام رہے، اکائونٹس منجمد کرنے کی بجائے بینکوں نے ملزم کے اکائونٹس کی تفصیلات دیں۔خصوصی عدالت نے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں بینک افسران کے خلاف شوکاز جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ بینک افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، عدالت نے بینک افسران کو 17 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔خصوصی عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرائے جبکہ اے ڈی سی آرچنیوٹ نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کی جائیدادوں کی قرقی کی رپورٹ پیش کی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...