اسلام آباد (این این آئی)سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کو دفتر خارجہ میں بریفنگ دی گئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر مبنی ڈوزئیر پت بھارتی وزارت خارجہ کے جواب کو مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سختی سے بھارتی وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے مہیا کردہ شواہد کی تردیس کو مسترد کرتا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارت ہمیشہ کی طرح دیدہ دلیری سے دوبارہ من گھڑت موقف اپنایا ہے،اندھی تردید اور پرانے الزامات دہرانے سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ڈوزئیر بھارت کی پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی, معاونت, اکسانے, مالی امداد اور تخریب کاری کو تکمیل تک پہنچانے کی تفصیلات پیش کرتا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ 2001 سے اب تک پاکستان نے اپنی سرزمین پر 19ہزار دہشت گرد حملوں کا سامنا کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...