اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں تعینات ہونے والے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے نئے عہد میں داخل ہو گئے ہیں، پاکستان چین کے ساتھ اپنی فقید المثال دوستی پر فخر کرتا ہے۔ چینی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری اہم دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے،دونوں ملکوں میں پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے اورعوامی سطح پر دوطرفہ روابط کو مزید استحکام دینے سے دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی
مقبول خبریں
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...