لاہو ر(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں،سوشل میڈیا پر جعلی تصویریں ڈالی جا رہی ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، سیلاب سے لوگ اجڑ گئے، نقصان ہو گیا،عمران خان کی سیاست بھی بے نقاب ہو گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مال بردار گاڑیوں کو مجبوری میں پانی میں ڈوبے ٹریک سے گزارا مگر مسافرٹرینوں کو پانی سے گزارنے کا رسک نہیں لے سکتے۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیلاب سے ریلوے نظام متاثر ہوا، ٹریکس پانی میں ڈوبے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے آپریشن معطل ہے،ریلوے آپریشن کا اس وقت تک پتہ نہیں چلے گا جب تک پانی نیچے نہیں جاتا ، میں سندھ جا رہا ہوں، ریلوے تنصیبات کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا جائزہ لیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کروڑوں لوگ سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں، ان کا کچھ باقی نہیں بچا، سیلاب متاثرین کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، متاثرین کی امداد کے لیے حکومت ،افواج پاکستان ،رضاکار سمیت سب کردار ادا کررہے ہیں، حکومت کی ترجیح سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کیبعد ان کی بحالی ہے، سیلابی صورتحال میں روز جھگڑا کرنا، جلسہ کرنا مناسب نہیں،ایک پارٹی اپنے لیڈر خود کو مہاتما سمجھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان حکومت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں،سوشل میڈیا پر جعلی تصویریں ڈالی جا رہی ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، سیلاب سے لوگ اجڑ گئے، نقصان ہو گیا،عمران خان کی سیاست بھی بے نقاب ہو گئی ۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...