سمرقند (این این آئی )شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ازبکستان کے شہر سمر قند میں 15 ستمبر سے شروع ہو گا، پاکستان، بھارت، چین، روس اور دیگر رکن ممالک کے سر براہ شریک ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس نے کہاکہ اجلاس کے موقع پر صدر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات متوقع ہے تاہم ابھی تک چین کی جانب سے صدر کے سفری منصوبے کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس میں شر کت کریں گے۔واضح رہے کہ کورونا وبا کہ بعد گزشتہ دو سال میں چینی صدر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جبکہ روسی صدر کے ساتھ امکانی ملاقات بھی کورونا کے بعد چین سے باہر کسی سربراہ مملکت کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات ہوگی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...