ارطغرل سیریز کے عبدالرحمٰن غازی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کراچی پہنچ گئے

0
169

کراچی(این این آئی) دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی تْرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھی اپیل کی ہے۔جلال آل نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اْنہیں کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے آپ کی امداد وصول کر رہے ہیں۔ایک دوسری وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے بچوں کے ساتھ ہیں اور ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگارہے ہیں۔