لندن (این این آئی)اداکارہ سجل علی کی پہلی عالمی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ کو معروف عالمی فلم فیسٹیول ‘ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ (ٹی آئی ایف ایف) میں پیش کردیا گیا۔ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا آغاز گزشتہ ہفتے 8 ستمبر کو ہوا تھا اور یہ فیسٹیول 18 ستمبر تک جاری رہے گا۔ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا شمار دنیا کے معروف اور قدیم ترین فلم فیسٹیولز میں ہوتا ہے، جس میں دنیا بھر کی فلمیں پیش کی جاتی ہیں۔سجل علی کی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ کا عالمی پریمیئر 11 ستمبر کو ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت فلم کی دیگر ٹیم نے بھی شرکت کی۔سجل علی بھی ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا حصہ بنیں اور ان کی جانب سے فیسٹیول میں پیش ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف شوبز شخصیات نے شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔فلم فیسٹیول میں سجل علی کو بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت دیگر اداکاروں سے ملتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کی فلم کا عالمی پریمیئر ٹورنٹو فلم میں ہونے پر پاکستان کی شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی۔’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ کا پہلا ٹریلر بھی گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سجل علی کے کردار کی جھلک بھی دکھائی گئی تھی۔ٹریلر میں سجل علی کو پاکستانی لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے جب کہ شبانہ اعظمی کو ان کی والدہ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ٹریلر میں گلوکار راحت فتح علی خان کی جھلک بھی دکھائی گئی جو کہ شہزاد لطیف اور سجل علی کی شادی کی تقریب میں پرفارمنس کرتے دکھائی دیں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...