اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اور لوگ نظر نہیں آ رہے ، اقتدار کی پوس کی پٹی آنکھوں پہ بندھی ہے ،عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انّا، تکبر خود پسندی، اقتدار کی ہوس اور کرپشن ہے،عمران خان صاحب جتنی اوقات ہے اْتنی بات کریں، ”کی جائے”اور ”کیا جائے” کا وقت ختم،عمران صاحب پہلے فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ ہے کیا؟ بیرونی سازش ؟ حقیقی آزادی ؟ الیکشن کمشنر؟ کرپشن کا این آر او؟ ۔انہوںنے کہاکہ حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آر او چاہتے ہیں،بیرونِ ملک سازش نہیں بلکہ اپنی فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں،عمران خان کا مقصد کوئی الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان دھونس دھمکی گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں ،عمران خان فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے لئے این آر او مانگ رہے ہیں ،عمران خان بیمار، شکست خوردہ ذہنیت اور کرپٹ انسان ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان جھوٹا ، انّا پرست اور خود غرض بہروپیا ہے،عمران خان فارن فنڈنگ میں این آر او مانگ رہے ہیں ،الیکشن کمشنر نے آخر کیا گناہ کیا ہے؟ 8 سال سے زیرالتوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سْنایا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے الیکشن کمشنر سے کس چیز کی گارنٹی لی تھی؟،عمران خان فارن فنڈنگ میں الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے تھے ،عمران صاحب الیکشن کمشنر پہ آپ کا غصہ ہے کیوں ؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران صاحب آپ کو الیکشن کمشنر کی کیا ، کس نے اور کیوں گارنٹی دی تھی ؟،امریکہ کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور امریکی فرم سے امریکہ میں لابی اور برانڈنگ کرواتے ہیں، چھْپ چھْپ کے ملاقاتیں کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...