اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسجد نبوی کی توہین کے واقعے پر درج مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا۔مسجد نبوی واقعہ کے بعد شیخ رشید اور فواد چوہدری سمیت دیگر پر درج مقدمات کے خلاف درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ غیر ضروری ہراساں نہ کریں، وہ کام نہ کریں جو ہمیشہ سے ہوتے رہے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بلا وجہ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنا اچھی بات نہیں ہے۔انہوں نے درخواست گزاروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔درخواستوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وکیل نے بتایا کہ 25 مئی کو آزادی مارچ پر بھی پورے ملک میں مقدمات درج کیے گئے، ہمیں ان سب مقدمات کا بھی ریکارڈ چاہیے۔چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت صرف اسلام آباد کی حد تک حکم دے سکتی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے وکیل نے اپنے دلائل میں بتایا کہ گھر پر کئی بار چھاپے مارے گئے۔
مقبول خبریں
جمہوریت کے استحکام اور قومی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،مصدق ملک
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور قومی مسائل کے حل کے لئے...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کی...
اسلام آباد (این این ئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن...
پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں کی محتاج نہیں، وزیراطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی روابط کو...
ٹیکسز کی وصولی بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے ہیں، آمدنی اور کھپت کے...
مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا اقدام، قیدیوں کو بڑی سہولت مل...
لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے اہم اقدام کرتے ہوئے جیل میں قیدیوں کے پی سی او فون...