سیلاب متاثرین کی مشکلات حل کرنے پر وزیر اعظم کی متعلقہ اداروں کو شاباش

0
158

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر این ایچ اے کی ٹیم کو شاباشی دی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سول و ملٹری حکام کے تعاون کو سراہا ہے۔شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لیے سول و ملٹری حکام کے تعاون سے 36 گھنٹے کے دوران تین کلومیٹر کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔انہوں نے لکھا کہ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان M-8 پر لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر میں این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔