اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف بیان کو ایک بار پھر حق بجانب قرار دیدیا۔گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی کہے تشدد کے باوجود ریمانڈ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا تو کیا یہ دہشت گردی ہے؟۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ قانونی کارروائی کی بات کرنے پر حکومت نے دہشت گردی کی دفعات لگائی ہیں، یہ پاکستان اور دہشت گردی کے قانون کی توہین ہے۔عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو دوبارہ ریمانڈ پر ان ہی لوگوں کے پاس بھیج دیا جاتا ہے جنہوں نے اس پر تشدد کیا۔واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کردی ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...