اسلام آباد (این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے تحریک انصاف حکومت کے فلیگ شپ 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تین سال کے آڈٹ میں 3 ارب 49کروڑ 35لاکھ روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کا سراغ لگالیا۔آڈیٹر جنرل کی جانب سے ایک ارب 25 کروڑ 90 لاکھ روپے کے اخراجات کو مشکوک اور 98 کروڑ 29 لاکھ روپے کے اخراجات کو فرضی اورجعلی قرار دے دیا گیا ہے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی بھی تجویز کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق آڈیٹرز نے ایک ارب 25کروڑ 90لاکھ روپے کے اخراجات کو مشکوک اور 98کروڑ 29لاکھ روپے کے اخراجات کو فرضی اورجعلی قرار دیا ہے۔ تقریبا ایک ارب 25 کروڑ 16 لاکھ کے اخراجات کو غیر قانونی اور غیر ضروری قرار دیا گیا ۔رپورٹ میں اصل کامیابیوں کے برعکس جعلی، فراڈ اور زائد رپورٹنگ کو بے نقاب کیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق 16 ہزار953 ہیکٹر پر مختلف سرکلز میں قائم سابقہ بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے انکلوژرز کو 10 بلین ٹری سونامی کے حصے کے طور پر دکھایا گیا تھا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 30کروڑ 55 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔رپوٹ کے مطابق جعلی اور ضرورت سے زیادہ رپورٹنگ چترال، دیر کوہستان، لوئر دیر، مالاکنڈ، کنہار واٹرشیڈ، اونہار واٹرشیڈ فاریسٹ ڈویژن میں کی گئی۔آڈٹ رپورٹ میں ذمے داروں کے خلاف اعلی سطح کی انکوائری کے ساتھ ساتھ فوری طور پر 15 کروڑ 53 لاکھ روپے کی ریکوری کی سفارش کی گئی ہے جبکہ نقصان کا ذمے دار پوری چین آف کمانڈ کو قرار دیا گیا ہے اور اسے بے نقاب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...