اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہاہے کہ عمران خان کے آرمی چیف پر بیان میں جان بوجھ کر غلط بیانی کی کوشش کی گئی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیریں مزاری نے نجی ٹی وی کے اینکر کامران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ ہے عمران خان کے پوزیشن واضح کرنے کے باوجود اینکر اپنا ایجنڈا دینا چاہتا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ ایسا کرنے کے بجائے اس طرح کے اینکرز کو خود کلامی کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے امریکا مخالف بیانیہ اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ دونوں سے یو ٹرن لے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑے اچھے تعلقات تھے، میرا امریکا سے کوئی مسئلہ نہیں، باہمی احترام پر امریکا سے تعلقات چاہتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک موخر کردینا چا ہیے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...