عمران خان اقتدار کی ہوس میں بہت بیتاب اور گر چکا ہے، خواجہ آصف

0
177

اسلام آباد (این این آئی)وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان اقتدار کی ہوس میں بہت بیتاب اور گر چکے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اتنا بیتاب اور گر چکا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کو الیکشن اور سیاست سے نتھی کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت اس ذمہ داری کو مقررہ وقت پر پورا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین اور ادارے کی بہترین روایات کو مدِ نظر رکھ کر فیصلہ کرے گی۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔