اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنی گرفتاری سے متعلق زیر گردش ویڈیوز اور خبروں کی تردید کردی۔ گزشتہ چند دنوں سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی کچھ ویڈیوز ٹوئٹر پر وائرل ہیں جس میں جنید صفدر کو پولیس کی جانب سے پکڑ کر وین میں بٹھایا جارہا ہے۔ ویڈیو سے متعلق چند صارفین کا دعویٰ تھا کہ جنید کو جعلی ڈگری کے باعث گرفتار کیا گیا تاہم اب جنید صفدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز 2018 کی ہیں، یہ وہ وقت تھا جب مجھے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے اکسایا گیا اور اپنا دفاع کرنے پر گرفتار کیا گیا۔جنید صفدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی پولیس نے مجھ سے تحقیقات کیں اور مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مریم نواز کے بیٹے نے کہا کہ اس جعلی خبر کو پھیلانے والے صحافی نے اپنا ٹوئٹ حذف کر دیا ہے، شائد اس کی وجہ یہ تھی کہ انہیں شرمندگی تھی لیکن پھر بھی ان کی طرف سے کوئی معافی نامہ یا وضاحت جاری نہیں کی گئی۔جنید صفدر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سوشل میڈیا کو ان دنوں جعلی سیاسی مہم چلانے اور مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، اور جنہیں میری ڈگری میں دلچسپی ہے وہ میری یونیورسٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...