ریاض (این این آئی)سعودی طالبہ اور گلوکارہ لنا اللبودی کی پرکشش اور سحرانگیز آواز میں انگریزی گانوں کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق لنا اللبودی نے مغربی میوزک کے ساتھ عربی اور انگریزی گانوں میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ سوشل میڈیا پر سعودی گلوکارہ کے انداز کو نئی نسل پسند کر رہی ہے۔ لنا اللبودی نے بتایا کہ وہ امیرہ نورہ یونیورسٹی میں مارکیٹنگ کی طالبہ ہیں اور انہیں گلوکاری کا شوق ہے۔ نو برس کی عمر سے بیڈروم میں گانے کا شوق پورا کرتی رہیں، گھر والوں کو گانے سناتی اور ویڈیو کلپس تیار کرتی رہی ہیں۔سعودی طالبہ کا کہنا ہے کہ انہیں خاص طور پر بچوں کے گانے بے حد پسند ہیں۔ اس حوالے سے عرب دنیا کے مشہور پروگرام کے گانوں کی نقل کرتی رہی ہیں۔لناا اللبودی نے بتایا کہ شروع میں گھر والوں نے حوصلہ افزائی کی، پھر سکول تقریبات اور غیرنصابی سرگرمیوں کے پروگرامز میں گانے گائے تو بے حد پذیرائی ملی۔ وہ ایسے گانے کا انتخاب کرتی ہیں جنہیں گا کر اسے ایسا لگتا ہے کہ اس کے بول دل کی گہرائی سے نکل رہے ہیں۔ لنا اللبودی نے کہا کہ انہیں انگریزی گانے اچھے لگتے ہیں اور وہ گانوں کے بول کو محسوس کرتی ہیں اور انگریزی گانے گاتے وقت ان کی آواز مزید سریلی ہو جاتی ہے۔لنا اللبودی نے بتایا کہ انہوں نے انگریزی کے اپنے دو گانے گائے جو بہت پسند کیے گئے ان میں سے ایک ‘لست ابکی’ (میں روتی نہیں ہوں) ہے۔ لنا اللبودی گانے پیش کرنے کے لیے کافی ہاؤس کا پلیٹ فارم استعمال کر رہی ہیں۔ وہ سعودی عرب میں فرانس اور جرمنی کے سفارت خانوں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔
مقبول خبریں
میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے تاکہ معاملات کا صحیح علم...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے...
سابق وزیراعظم نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔نوازشریف کی...
قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست بنائینگے’ مریم...
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور...
”اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں۔ تکبر کا اور فرعونیت کا...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی...
چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے بعدٹکٹوں کیلئے رجسٹریشن شروع
لاہور (این این آئی)شیڈول جاری ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔ انٹرنیشنل...