پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک اور مزاحیہ ویڈیو وائرل

0
177

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک اور مزاحیہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔شگفتہ اعجاز کی دلچسپ ویڈیو سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر گردش کر رہی ہے جس میں ان سے بم پھٹنے کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ یہ جو بم پھٹا کیا ایک دم سے پھٹ گیا۔سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے مزاحیہ انداز میں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ایک دم سے پھٹا، بلکہ بم پہلے ہمارے بازو میں آئے، پھر مجھے دیکھ کر تھوڑا شرمائے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر لڑکتے لڑکتے میرے نزدیک آئے اور بولے میں بم ہوں، آپ برا نہ مانے تو پھٹ لو۔شگفتہ اعجاز نے ویڈیو میں مزید کہا کہ میں نے کہا جب آ گئے ہو تو پھٹ لو۔واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اس طرح کی دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیوز اکثر سماجی رابطے کی سائٹس پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جس کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔