سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اداکارہ حرا مانی کی امریکا میں فنڈریزنگ مہم

0
148

سان انتونیو(این این آئی) پاکستانی اداکارہ حرا مانی پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امریکا میں فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں۔اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ انڈس اسپتال کے اشتراک سے سیلاب زدگان کے لئے چلائی گئی مہم میں شریک ہیں۔حرا مانی اور ان کے شوہر مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں میاں بیوی امریکہ میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے منعقد کی گئی تقریب میں موجود ہیں۔اس موقع پر تقریب میں ان کے مداح کثیر تعداد میں موجود ہیں اور انہوں نے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور وہ اپنی کوششوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے استعمال کررہی ہیں۔