لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، پنجاب میں حکومت بنانا ہمارا حق تھا اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔رانا مشہود اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیلاب زدگان کو بھول کر پرویز الٰہی سرکاری پیسہ اپنے علاقے میں لگا رہے ہیں، یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا ، آج سیلاب زدگان بے یارومدگار ہیں۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں،یہ کمپنی اب نہیں چلنے والی، پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا تھا اور وہ یہ حق لے کر رہیں گے۔رانا مشہود نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ڈاکوئوں کی حکومت ہے اور اس کا خاتمہ قریب ہے، پنجاب میں جلد مسلم لیگ (ن)کی حکومت قائم ہوگی۔انہوںنے کہا کہ پرویزالٰہی اپنے شہراورگائوں میں سرکاری پیسہ لگارہے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر شہروں کا کوئی حال نہیں ، صوبائی حکومت کو آٹا سستا کرنا چاہیے تھا لیکن انہیں جھوٹے مقدمے بنانے سے فرصت نہیں۔
مقبول خبریں
میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے تاکہ معاملات کا صحیح علم...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے...
سابق وزیراعظم نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔نوازشریف کی...
قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست بنائینگے’ مریم...
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور...
”اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں۔ تکبر کا اور فرعونیت کا...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی...
چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے بعدٹکٹوں کیلئے رجسٹریشن شروع
لاہور (این این آئی)شیڈول جاری ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔ انٹرنیشنل...