جدہ(این این آئی)کویت کے وزیراعظم الشیخ احمد بن نواف الصباح نے کل بدھ کو دورہ سعودی عرب کے دوران مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جدہ کے السلام محل میں ملاقات کی۔ولی عہد نے الشیخ احمد بن نواف الصباح کا اپنے دوسرے ملک سعودی عرب میں خیرمقدم کرتے ہوئے عزت مآب اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویتی وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کرنے اور ولی عہد شہزادہ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔استقبال کے دوران ولی عہد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام کویت کے امیرالشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کا نیک تمناں پر مشتمل پیغام بھی وصول کیا۔دوسری طرف سعودی ولی عہد نیملاقات میں خادم حرمین الشریفین اور اپنی طرف سے کویتی قیادت اور عوام کو مبارک باد اور نیک تمناں کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، تعاون کے پہلوں اور مختلف شعبوں میں اسے فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، کویت میں حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد اوروزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بھی موجود تھے۔کویت کی جانب سے مملکت میں سفیر الشیخ علی الخالد الجابر الصباح، وزیر اعظم کے دیوان کے انڈر سیکرٹری الشیخ خالد طلال خالد الاحمد الصباح اور وزیر اعظم کے دفتر کے ڈائریکٹر حماد بدر العمیر نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...