صحت پور(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متاثرین سیلاب کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کر تے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کے اگست کے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوں کے لیٹ سر چارج ختم کر دئیے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔صحبت پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا فضائی جائزہ لیا ہے، یہ علاقہ سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے، ملک بھر میں متاثرینِ سیلاب میں اب تک 24 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں اور ادارے سب متاثرینِ سیلاب کی بحالی میں مصروف ہیں، قوم متحد ہو کر سیلاب کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ پانی کھڑا ہونے سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں، جس کی جلد نکاس کی ہدایت کی ہے، متاثرینِ سیلاب کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کر دئیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 35 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے، جن متاثرینِ سیلاب نے اگست کے بجلی کے بل ادا نہیں کیے ان کے لیٹ سر چارج ختم کر دیے گئے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیے جائیں گے، اس سے 2 کروڑ 10 لاکھ صارفین کو ریلیف ملے گا۔اس سے قبل وزیرِ اعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں، امداد اور بحالی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صحبت پور میں سیلاب سے 1 لاکھ 90 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پورے علاقے میں سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے، وبائی امراض پھیل گئے تو انہیں کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے صحبت پور میں پینے کے پانی کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اضافی مشینری اور وسائل استعمال کر کے پانی نکالنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے انہیں بتایا کہ بلوچستان میں 128 سڑکیں متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے 91 بحال ہو چکی ہیں، صوبے میں لائیو اسٹاک کی بحالی کے لیے 11 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔صحبت پور سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے سلیم کھوسہ نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ہمارا علاقہ پانی سے بھرا ہوا ہے، جس کی نکاس کا کوئی انتظام نہیں ہے۔انہوں نے وزیرِ اعظم سے شکایت کی کہ وزیرِاعلی بلوچستان کی توجہ اس علاقے کی طرف نہیں ہے، امید ہے کہ اب صحبت پور کی جانب توجہ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کے نکاس کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...