اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے، حکومت لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے تاکہ تحریکِ انصاف کے ساتھ کوئی کام نہ کرے۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے، چھوٹے طاقت ور طبقے نے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے گزشتہ رات سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا، وہاں سے ایف آئی اے اہلکار لیپ ٹاپ اور موبائل ساتھ لے گئے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ایف آئی اے کے اقدامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کا احترام کرنے والے انسان ہیں،انہوں نے عدالتوں پر حملہ نہیں کیا، کسی بینچ میں بغاوت نہیں کرائی۔اسد عمر نے کہا کہ17 جولائی کو کسی کو شک نہیں رہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی کو بی ایم ڈبیلو نہیں بھجوائی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...