ستمبر، اکتوبر اہم مہینے ہیں،شیخ رشید

0
177

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ستمبر، اکتوبر اہم مہینے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 70 وزرا، 240 کا ڈالر، 4 ہزار من آٹا غریب کی مزید بربادی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور مکان کے کرائے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہو سکتا، سب عمران خان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ایشیائی کانفرنس میں وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شریک نہیں ہوئے۔