نئی دہلی/سرینگر(این این آئی) بھارت نے آرمینیا اورآذربائیجان کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ دشمنی ختم کریں کیوںکہ کسی بھی تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ۔ بھارت کا یہ بیان مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسکے جارحانہ اقدامات کے بالکل برعکس ہے جہاں وہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو فوجی طاقت کے ذریعے دبانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ماننا ہے کہ تنازعات کو سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔باغچی نے کہا کہ ہم نے آرمینیاـآذربائیجان کے درمیان حملوں کی رپورٹیں دیکھی ہیں مگر بھارت سمجھتا ہے کسی بھی تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا اور دونوں ملکوں کو چاہیے کہ وہ دیرپا حل تک پہنچنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھائیں۔آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سٹریٹیجک طور پر واقع پہاڑی علاقے نگورنو کاراباخ پر شدید فوجی تنازعہ چل رہا ہے۔ آرمینیا نے کہا کہ متنازعہ نگورنو کاراباخ علاقے پر آذربائیجان کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے 50 کے قریب فوجی مارے گئے۔ ناگورنو کاراباخ آذربائیجان کے ایک حصہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ آرمینیا نے 1990 کی دہائی میں علاقے کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ آذربائیجان کی جانب سے بعض علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کے بعد ستمبر 2020 میں صورتحال مزید بگڑ گئی۔یہ دوغلے پن کی انتہا ہے کہ بھارت ایک طرف آذربائیجان اور آرمینیا پر زور دے رہا ہے کہ وہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے کریں جبکہ دوسری طرف وہ کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو وحشیانہ فوج طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل پر بالکل آمادہ نہیں ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...