اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورنا وائرس میںمبتلا 3 مریض چل بسے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں مزید 118 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 82 کی حالت تشویش ناک ہے،پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 603 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں،کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 413 ہو چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 973 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 3 لاکھ 20 ہزار 2 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 36 فیصد،گلگت میں 1 اعشاریہ 64 فیصد اور پشاور میں 1 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...