لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مشکل کردار میری پہلی ترجیح ہوتی ہے کیونکہ کسی اداکار کی صلاحیتیں اس وقت کھل کر سامنے آتی ہیں جب اسے مشکل کردار دیا جاتا ہے ۔ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے کہا کہ میری خوش قسمتی رہی کہ میں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سینٹر سے کیا جہاں مجھے ایوب خاور ، خاور حیات ، بختار احمد اور دیگر بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور ان لوگوں نے ہی میری صلاحیتوں کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی فلم ”کلو ”،ڈرامہ سیریل ”ملکہ عالیہ ” اور ”کلموئی ” جیسے ڈراموں نے مجھے ملک گیر شہرت دی اور ان سب ڈراموں میں مجھے چیلنجنگ کردار ادا کرنے پڑے جو میں نے بخوبی ادا کیے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا بہت مشکل کام ہے ،پرستار آپ کو جس جگہ دیکھ چکے ہوتے ہیں دوبارہ اس سے اوپر دیکھنا پسند کرتے ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے پرستاروں کے معیار پر پورا اتروں ۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...